حدیث نمبر: 4260
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، نَا حَجَّاجٌ ، وَهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، قَالا : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ : " إِنَّمَا بَاعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِدْمَةَ الْمُدَبَّرَةِ " ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : لَمْ أَجِدْ فِيهِ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا ، وَأَبُو جَعْفَرٍ وَإِنْ كَانَ مِنَ الثِّقَاتِ فَإِنَّ حَدِيثَهُ مُرْسَلٌ.محمد محی الدین
ابوجعفر نامی راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدبرہ کنیز کی خدمات کو فروخت کیا تھا۔ ابوبکر نامی راوی بیان کرتے ہیں: مجھے اس بارے میں صرف یہی حدیث مل سکی ہے اور ابوجعفر نامی راوی اگرچہ ثقہ ہیں، لیکن ان کی روایت ”مرسل“ ہے۔