حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْغَفَّارِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ : ذُكِرَ عِنْدَهُ أَنَّ عَطَاءً ، وَطَاوُسًا يَقُولانِ عَنْ جَابِرٍ " فِي الَّذِي أَعْتَقَهُ مَوْلاهُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ أَعْتَقَهُ عَنْ دُبُرٍ ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَبِيعَهُ وَيَقْضِي دَيْنَهُ ، فَبَاعَهُ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ " ، قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ : شَهِدْتُ الْحَدِيثَ مِنْ جَابِرٍ : إِنَّمَا أَذِنَ فِي بَيْعِ خِدْمَتِهِ ، عَبْدُ الْغَفَّارِ ، ضَعِيفٌ ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، مُرْسَلا.سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے اپنے غلام کو آزاد کر دیا، اس نے مدبر کے طور پر اسے آزاد کیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس غلام کو فروخت کر کے اپنے قرض کو ادا کر لے، تو اس شخص نے اس غلام کو آٹھ سو درہم میں فروخت کیا تھا۔ ابوجعفر نامی راوی بیان کرتے ہیں: جس وقت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی، اس وقت میں بھی وہاں موجود تھا، انہوں نے اس بات کی اجازت دی تھی کہ اس کی خدمات کو فروخت کیا جا سکتا ہے۔ اس روایت کا راوی عبدالغفار ”ضعیف“ ہے، دیگر راویوں نے اسے ابوجعفر نامی راوی کے حوالے سے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔