نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ الْبَلَدِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الرَّهَاوِيُّ ، وَأَبُو الْعَبَّاسِ الْمُخْتَارُ ، نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي أَبُو أُوَيْسٍ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَيُّمَا أَمَةٍ وَلَدَتْ مِنْ سَيِّدُهَا ، فَإِنَّهَا إِذَا مَاتَ حُرَّةٌ إِلا أَنْ يُعْتِقَهَا قَبْلَ مَوْتِهِ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی کنیز اپنے آقا کے بچے کو جنم دیتی ہے، تو جب وہ آقا فوت ہو جائے، تو وہ کنیز آزاد ہوتی ہے، البتہ اگر آقا اپنے انتقال سے پہلے اسے آزاد کر دے (تو حکم مختلف ہو گا)۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کو جنم دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے بچے نے اسے آزاد کروا دیا ہے۔“