حدیث نمبر: 4219
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْكَعْبِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِي عَبْدٍ أُقِيمَ عَلَيْهِ قِيمَةُ عَدْلٍ فَأَعْطَى شُرَكَاءَهُ ، وَعَتَقَ عَلَيْهِ الْعَبْدُ ، إِنْ كَانَ مُوسِرًا ، وَإِلا عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ ، وَرَقَّ مَا بَقِيَ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کسی مشترکہ غلام میں سے اپنے حصے کو آزاد کر دیتا ہے، تو اس غلام کی انصاف کے مطابق قیمت کا اندازہ لگایا جائے گا اور پھر وہ شخص اپنے دیگر شراکت داروں کو ادائیگی کر دے گا اور غلام اس شخص کی طرف سے آزاد سمجھا جائے گا، اگر وہ شخص خوشحال ہو، ورنہ اس کی طرف سے وہ حصہ آزاد ہو گا، جو آزاد کیا تھا اور غلام کا بقیہ حصہ غلام رہے گا۔“