حدیث نمبر: 4197
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ دَاوُدَ الْخَفَّافُ أَبُو يَحْيَى ، نَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ صَالِحٍ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا خَرَجَ الْعَبْدُ مِنْ دَارِ الشِّرْكِ قَبْلَ سَيِّدِهِ فَهُوَ حُرٌّ ، وَإِذَا خَرَجَ مِنْ بَعْدِهِ رُدَّ إِلَيْهِ ، وَإِذَا خَرَجَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ دَارِ الشِّرْكِ قَبْلَ زَوْجِهَا ، تَزَوَّجَتْ مَنْ شَاءَتْ ، وَإِذَا خَرَجَتْ مِنْ بَعْدِهِ رُدَّتْ إِلَيْهِ " .
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی غلام اپنے آقا سے پہلے مشرکین کی سلطنت چھوڑ کر نکل آئے، تو وہ آزاد سمجھا جائے گا اور اگر وہ اپنے آقا کے بعد نکلتا ہے، تو وہ آقا کو واپس کر دیا جائے گا، اسی طرح اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے پہلے مشرکین کی سلطنت سے نکل آتی ہے، تو وہ عورت جس کے ساتھ چاہے شادی کر سکتی ہے، لیکن اگر وہ اپنے شوہر کے بعد وہاں سے نکل کر آتی ہے، تو وہ اپنے شوہر کو واپس مل جائے گی۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني / كتاب السير / حدیث: 4197
تخریج حدیث «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4197 ، انفرد به المصنف من هذا الطريق»