حدیث نمبر: 4196
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ ، نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ ، نَا ابْنُ الأَصْبَهَانِيِّ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ ، وَمُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ : " أَصَبْنَا سَبَايَا يَوْمَ أَوْطَاسٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لا يَطَأْ رَجُلٌ حَامِلا حَتَّى تَضَعَ حَمْلَهَا ، وَلا غَيْرَ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً " .محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جنگ اوطاس کے موقع پر ہمیں کچھ قیدی عورتیں ملیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی شخص کسی حاملہ عورت کے ساتھ صحبت نہ کرے، جب تک وہ اپنے حمل کو جنم نہیں دیتی اور جو عورت حاملہ نہیں ہے، اس کے ساتھ اس وقت تک صحبت نہ کرے، جب تک اسے ایک مرتبہ حیض نہ آ جائے۔“