حدیث نمبر: 4195
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، وَالْقَاسِمُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ ، قَالا : نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، أنا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ ، وَهُوَ لا يُؤْمِنُ أَنْ يَسْبِقَ فَلا بَأْسَ بِهِ ، وَمَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ ، وَهُوَ يُؤْمِنُ أَنْ يَسْبِقَ ، فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ الْقِمَارُ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص ایک گھوڑے کو دو گھوڑوں میں شامل کر دے گا اور اس کو اس بات کا یقین نہ ہو کہ وہ آگے نکل جائے گا، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور جو شخص ایک گھوڑے کو دو گھوڑوں میں شامل کر دے اور اسے اس بات کا یقین ہو کہ وہ آگے نکل جائے گا، تو یہ جوا ہو گا۔“