حدیث نمبر: 4188
نَا أَبُو عُمَرَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَعْطَاهُ أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ : سَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ ، وَسَهْمًا لَهُ ، وَسَهْمًا لأُمِّهِ ، سَهْمَ ذِي الْقُرْبَى " .محمد محی الدین
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چار حصے دیے تھے، دو حصے ان کے گھوڑے کے تھے، ایک حصہ ان کا تھا اور ایک حصہ ان کی والدہ کے لیے تھا، جو ذوی القربی میں شامل تھیں۔