سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْغُسْلِ بِفَضْلِ غُسْلِ الْمَرْأَةِ باب: : عورت کے غسل کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 418
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ ، قَالَ : " تَتَوَضَّأُ الْمَرْأَةُ وَتَغْتَسِلُ مِنْ فَضْلِ غُسْلِ الرَّجُلِ وَطَهُورِهِ ، وَلا يَتَوَضَّأُ الرَّجُلُ بِفَضْلِ غُسْلِ الْمَرْأَةِ وَلا طَهُورِهَا " . وَهَذَا مَوْقُوفٌ صَحِيحٌ وَهُوَ أَوْلَى بِالصَّوَابِ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”عورت مرد کے غسل یا وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو یا غسل کر سکتی ہے، البتہ مرد عورت کے غسل یا وضو سے بچے ہوئے پانی کے ذریعے وضو نہیں کر سکتا۔“ یہ روایت ”موقوف“ طور پر زیادہ مستند ہے اور یہی زیادہ درست ہے۔