حدیث نمبر: 4178
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ يَعْنِي أَبَاهُ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزَاةً فَأَعْطَى الْفَارِسَ مِنَّا ثَلاثَةَ أَسْهُمٍ ، وَأَعْطَى الرَّاجِلَ سَهْمًا " .محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں شریک ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سواروں کو تین حصے دیے اور پیادہ شخص کو ایک حصہ دیا۔