حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِيُّ ، نَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الأَنْمَارِيِّ ، قَالَ : لَمَّا فَتْحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ كَانَ الزُّبَيْرُ عَلَى الْمُجَنِّبَةِ الْيُسْرَى وَكَانَ الْمِقْدَادُ عَلَى الْمُجَنِّبَةِ الْيُمْنَى ، فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ وَهَدَى النَّاسَ جَاءَا بِفَرَسَيْهِمَا ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَسَحَ الْغُبَارَ عَنْهُمَا ، وَقَالَ : إِنِّي قَدْ جَعَلْتُ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ وَلِلْفَارِسِ سَهْمًا ، فَمَنْ نَقَصَهُمَا نَقَصَهُ اللَّهُ " .سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کو فتح کیا (یعنی اس پر حملہ کیا)، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بائیں حصے کے نگران تھے، جبکہ سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ دائیں حصے کے نگران تھے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے اور لوگوں کی رہنمائی کی، تو اسی دوران یہ دونوں حضرات اپنے سواروں کو ساتھ لے کر آئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے غبار ہٹایا اور فرمایا: ”میں گھوڑے کے دو حصے اور سوار کے لیے ایک حصہ مقرر کرتا ہوں، جو شخص ان میں کمی کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے کمی دے گا۔“