حدیث نمبر: 4154
نَا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ الْغَازِيُّ ، نَا طَاهِرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ قَبِيصَةَ ، نَا سَهْلُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ " فِي خُطْبَتِهِ يَوْمَ النَّحْرِ : لا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ إِلا أَنْ يَشَاءَ الْوَرَثَةُ " .محمد محی الدین
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن اپنے خطبے میں یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”وارث کے لیے وصیت نہیں کی جا سکتی، البتہ اگر دیگر ورثاء اجازت دیں (تو ایسا ہو سکتا ہے)۔“