حدیث نمبر: 4138
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، نَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نَا عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، " أَنَّهُ كَانَ يُوَرِّثُ ثَلاثَ جَدَّاتٍ ، ثِنْتَيْنِ مِنْ قِبَلِ الأُمِّ ، وَوَاحِدَةً مِنْ قِبَلِ الأَبِ " ، كَذَا قَالَ.محمد محی الدین
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے تین دادیوں اور نانیوں کو وارث قرار دیا تھا، جن میں سے دو ماں کی طرف سے تھیں اور ایک باپ کی طرف سے تھی۔