سنن الدارقطني
كتاب الفرائض— وراثت کا بیان
إِخْوَةُ الْأَبِ وَالْأُمِّ ، وَإِخْوَةُ الْأَبِ باب: إِخْوَةُ الْأَبِ وَالْأُمِّ ، وَإِخْوَةُ الْأَبِ
حدیث نمبر: 4129
نَا أَبُو بَكْرٍ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، نَا أَبِي ، نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَرْبٍ الْخَوْلانِيِّ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ رُؤْبَةَ التَّغْلِبِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّصْرِيِّ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تُحْرِزُ الْمَرْأَةُ ثَلاثَةَ مَوَارِيثَ : عَتِيقَهَا ، وَلَقِيطَهَا ، وُمَلاعِنَهَا " ، قَالَ تَابَعَهُ أَبُو سَلَمَةَ سُلَيْمَانُ بْنُ سُلَيْمِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عمر بْنِ رُؤْبَةَ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ .محمد محی الدین
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”عورت تین اعتبار سے وراثت حاصل کرتی ہے، اپنے آزاد کیے ہوئے (غلام یا کنیز) کی وراثت، جس کو اس نے اٹھایا (یعنی لاوارث بچے کو پالا پوسا)، اس کی وراثت اور جس کی وجہ سے اس نے لعان کیا۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔