سنن الدارقطني
كتاب الفرائض— وراثت کا بیان
إِخْوَةُ الْأَبِ وَالْأُمِّ ، وَإِخْوَةُ الْأَبِ باب: إِخْوَةُ الْأَبِ وَالْأُمِّ ، وَإِخْوَةُ الْأَبِ
حدیث نمبر: 4128
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْخَوْلانِيُّ حِمْصِيٌّ ، نَا عُمَرُ بْنُ رُؤْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّصْرِيُّ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تُحْرِزُ الْمَرْأَةُ ثَلاثَةَ مَوَارِيثَ : عَتِيقَهَا ، وَوَلِيدَهَا ، وَالْوَلَدَ الَّذِي لاعَنَتْ عَلَيْهِ " .محمد محی الدین
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”عورت تین لوگوں سے وراثت حاصل کرتی ہے، اپنے آزاد کیے ہوئے (غلام یا کنیز) کی طرف سے، اپنی اولاد کی طرف سے اور اپنے اس بچے کی طرف سے، جس کی وجہ سے اس نے لعان کیا تھا۔“