حدیث نمبر: 4113
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، وَأَبُو أُمَيَّةَ الطَّّرَسُوسِيُّ ، قَالُوا : نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اللَّهُ مَوْلَى مَنْ لا مَوْلَى لَهُ ، وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لا وَارِثَ لَهُ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کا کوئی مولیٰ نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کا مولیٰ ہے اور جس شخص کا کوئی وارث نہ ہو، اس کا ماموں اس کا وارث بنے گا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اس شخص کے مولیٰ ہوں گے، جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو اور ماموں اس شخص کا وارث بنے گا، جس کا کوئی وارث نہ ہو۔