حدیث نمبر: 4109
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ مَوْلًى لِحَمْزَةَ تُوُفِّيَ ، فَتَرَكَ ابْنَتَهُ ، وَابْنَةَ حَمْزَةَ ، فَأَعْطَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَتَهُ النِّصْفَ ، وَلابْنَةِ حَمْزَةَ النِّصْفُ " ، هَكَذَا نَاهُ مِنْ أَصْلِهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کا غلام فوت ہو گیا، اس نے ایک بیٹی اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی (اپنے پس ماندگان میں) چھوڑی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کی بیٹی کو نصف حصہ دیا اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کو بھی نصف حصہ دیا۔