حدیث نمبر: 4106
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ : قَدِمَ عَلَيْنَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ حِينَ بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَقَسَمَ فِينَا فَأَعْطَى الابْنَةَ النِّصْفَ ، وَالأُخْتَ النِّصْفَ ، وَلَمْ يُوَرِّثِ الْعَصَبَةَ شَيْئًا " .
محمد محی الدین

اسود بن یزید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، یہ اس وقت کی بات ہے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھیجا تھا، انہوں نے ہمارے درمیان (وراثت) تقسیم کی، تو انہوں نے بیٹی کو نصف حصہ دیا، بہن کو نصف حصہ دیا اور عصبہ رشتہ داروں کو کچھ بھی نہیں دیا۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الفرائض / حدیث: 4106
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6734، 6741،والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8067، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2893، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4106، 4108، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 31715، 31716»