حدیث نمبر: 4104
نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَ : قَرَأْتُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُوسُفَ اللُّجِّيِّ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ ، وَتَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ ، فَإِنِّي امْرِؤٌ مَقْبُوضٌ ، وَإِنَّ الْعِلْمَ سَيُقْبَضُ ، وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ حَتَّى يَخْتَلِفُ الاثْنَانِ فِي فَرِيضَةٍ ، فَلا يَجِدَانِ أَحَدًا يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا " .
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، وراثت کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، قرآن کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، میں عنقریب انتقال کر جاؤں گا اور عنقریب علم کو بھی اٹھا لیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہوں گے، یہاں تک کہ دو آدمیوں کے درمیان وراثت کے حصے کے بارے میں اختلاف ہو گا، تو ان دونوں کو ایسا کوئی شخص نہیں ملے گا، جو ان دونوں کے درمیان فیصلہ کر سکے۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الفرائض / حدیث: 4104
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4104 ، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
« قال ابن حجر: من طريق عطية وهو ضعيف ، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (12 / 6)»