نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، قَالا : نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا عَمْرُو بْنُ حُمْرَانَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ جَابِرٍ الْهَجَرِيِّ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ ، وَتَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ ، فَإِنِّي امْرِؤٌ مَقْبُوضٌ ، وَإِنَّ الْعِلْمَ سَيُقْبَضُ ، وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ حَتَّى يَخْتَلِفَ الاثْنَانِ فِي الْفَرِيضَةِ لا يَجِدَانِ مَنْ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا " ، قَالَ لِي تَابَعَهُ جَمَاعَةٌ ، عَنْ عَوْفٍ ، وَرَوَاهُا الْمُثَنَّى بْنُ بَكْرٍ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا ، قَالَ : وَقَالَ الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”قرآن کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، وراثت کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، کیونکہ میں انتقال کر جاؤں گا اور عنقریب علم کو بھی اٹھا لیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے، یہاں تک کہ وراثت کے حصے کے بارے میں دو آدمیوں کے درمیان اختلاف ہو گا، تو ان دونوں کو کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا، جو ان دونوں کے درمیان فیصلہ کر سکے۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے حوالے سے بھی منقول ہے۔