حدیث نمبر: 4102
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا أَبُو هَانِئٍ عُمَرُ بْنُ بَشِيرٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَامِرٌ ، " عَنْ مَوْلُودٍ لَيْسَ بِذَكَرٍ وَلا أُنْثَى ، لَيْسَ لَهُ مَا لِلذَّكَرِ وَلَيْسَ لَهُ مَا لِلأُنْثَى يَخْرُجُ مِنْ سُرَّتِهِ كَهَيْئَةِ الْبَوْلِ وَالْغَائِطِ ، فَسُئِلَ عَامِرٌ عَنْ مِيرَاثِهِ ، فَقَالَ عَامِرٌ : نِصْفُ حَظِّ الذَّكَرِ ، وَنِصْفُ حَظِّ الأُنْثَى " .محمد محی الدین
ابوہانی عمر بن بشیر فرماتے ہیں: سیدنا عامر رضی اللہ عنہ سے ایسے بچے کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو نہ مذکر ہو نہ مونث ہو، نہ اس میں مرد کا کوئی علامتی نشان ہو، نہ مونث کا علامتی نشان ہو، بلکہ اس کی ناف کی جگہ سے پیشاب یا پاخانہ نکل آتا ہو، سیدنا عامر رضی اللہ عنہ سے اس کی وراثت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”اسے مرد کی وراثت کا نصف حصہ ملے گا اور عورت کی وراثت کا نصف حصہ ملے گا۔“