قُرِئَ عَلَى ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ ، حَدَّثَكُمْ عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ ، عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، أَنَّ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ ، سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَةً ، وَابْنَةَ ابْنِهِ ، وَأُخْتَهُ لأَبِيهِ ، وَأُمَّهُ ، فَقَالَ : لِلابْنَةِ النِّصْفُ ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ لِلأَبِ ، وَالأُمِّ ، وَقَالَ : إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ ، سَيَقُولُ مثل مَا قُلْتُ ، فَسَأَلُوا ابْنَ مَسْعُودٍ ، وَأَخْبِرُوهُ بِمَا قَالَ أَبُو مُوسَى ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : كَيْفَ أَقُولُ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لِلابْنَةُ النِّصْفُ ، وَلابْنَةِ الابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ مِنَ الأَبِ ، وَالأُمِّ " .ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو پس ماندگان میں ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک سگی بہن کو چھوڑ کر جاتا ہے، تو حضرت ابوموسیٰ نے فرمایا: ”اس کی بیٹی کو نصف حصہ ملے گا اور جو باقی مال بچ جائے گا، وہ اس کی بہن کو مل جائے گا۔“ پھر سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے فرمایا: ”سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بھی اسی کے مطابق جواب دیں گے، جو میں نے کہا ہے۔“ لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا اور انہیں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے جواب کے بارے میں بھی بتایا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں یہ کیسے کہہ سکتا ہوں، جبکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (ایسی صورت حال میں) بیٹی کو نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا، اس طرح دو تہائی حصے مکمل ہو جائیں گے اور جو باقی بچ جائے گا، وہ سگی بہن کو مل جائے گا۔“