حدیث نمبر: 4097
قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ ، حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، قَالَ : أَتَى رَجُلٌ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ ، وَسَلْمَانَ بْنَ رَبِيعَةَ ، فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ ، وَابْنَةِ ابْنٍ ، وَأُخْتٍ لأَبٍ ، وَأُمٍّ ، فَقَالا : لِلابْنَةِ النِّصْفُ ، وَلِلأُخْتِ مَا بَقِيَ ، وَقَالا : " انْطَلِقْ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ ، فَاسْأَلْهُ فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنَا ، فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ ، فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالا ، قَالَ : وَلَكِنِّي أَقْضِي فِيهَا كَمَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : النِّصْفُ لِلابْنَةِ ، وَلابْنَةِ الابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ ، وَلِلأُخْتِ مَا بَقِيَ " ،.
محمد محی الدین

ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس نے ان دونوں حضرات سے ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک سگی بہن کی وراثت کا حکم دریافت کیا، تو ان دونوں حضرات نے یہ فرمایا: ”بیٹی کو نصف حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا مال اس کی بہن کو ملے گا۔“ پھر ان دونوں نے فرمایا: ”تم سیدنا عبداللہ کے پاس جاؤ اور ان سے اس بارے میں دریافت کرو، وہ بھی ہماری رائے کے مطابق جواب دیں گے۔“ وہ شخص سیدنا عبداللہ کے پاس آیا، ان سے اس بارے میں دریافت کیا اور انہیں یہ بھی بتایا کہ ان دونوں حضرات نے یہ جواب دیا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس بارے میں وہ فیصلہ دوں گا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا تھا، نصف حصہ بیٹی کو ملے گا، چھٹا حصہ پوتی کو ملے گا، تا کہ دو تہائی حصے مکمل ہو جائیں اور باقی بچ جانے والا مال اس کی بہن کو ملے گا۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الفرائض / حدیث: 4097
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6736، 6742،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6034، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8053، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6294،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2890، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2093، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2932، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2721، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4097، 4098، 4099، 4100، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3766، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29659، 31724، 31725»