حدیث نمبر: 4091
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ عُمَرَ، كَانَ يَقُولُ : الدِّيَةُ لِلْعَاقِلَةِ ، وَلا تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا شَيْئًا ، حَتَّى قَالَ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ : كَتَبَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.محمد محی الدین
سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب نے یہ فرمایا تھا: ”دیت خاندان والوں کو ملے گی اور عورت اپنے شوہر کی دیت میں سے کسی چیز کی وارث نہیں بنے گی۔“ یہاں تک کہ سیدنا ضحاک بن سفیان رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ خط لکھا تھا (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔