حدیث نمبر: 4083
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ مِهْرَانَ السَّوَّاقُ ، نَا أَبُو النَّصْرِ الْفَقِيهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ ، نَا أَبُو غَسَّانَ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَابِرٍ ، رَفَعَهُ ، قَالَ : " لا نَرِثُ أَهْلَ الْكِتَابِ وَلا يَرِثُونَا ، إِلا أَنْ يَرِثَ الرَّجُلُ عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ ، وَتَحِلُّ لَنَا نِسَاؤُهُمْ ، وَلا تَحِلُّ لَهُمْ نِسَاؤُنَا " .محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں کہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے): ”ہم اہل کتاب کے وارث نہیں بن سکتے اور وہ ہمارے وارث نہیں بن سکتے، البتہ کوئی شخص اپنے (اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے) غلام یا کنیز کا وارث بن سکتا ہے، ہمارے لیے ان کی خواتین (سے نکاح کرنا) حلال ہے، البتہ ان کے لیے ہماری خواتین سے نکاح کرنا حلال نہیں ہے۔“