سنن الدارقطني
كتاب الفرائض— وراثت کا بیان
باب الفرائض والسير وغير ذلك باب: کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
حدیث نمبر: 4061
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا عِيسَى بْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ " بَعْدَمَا أنزلت سُورَةُ النِّسَاءِ ، وَفُرِضَ فِيهَا الْفَرَائِضُ ، يَقُولُ : لا حَبْسَ بَعْدَ سُورَةِ النِّسَاءِ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا، یہ سورۃ النساء کے نازل ہو جانے اور اس میں وراثت کے احکام نازل ہو جانے کے بعد کی بات ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”سورۃ النساء کے بعد اب کسی کو محبوس قرار نہیں دیا جا سکتا۔“