سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 4050
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ ، نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسْتَهَامِ ، نَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ : لَقِيتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مُقْبِلٌ مِنْ قُعَيْقِعَانَ عَلَى بِرْذَوْنٍ ، فَقُلْتُ : " كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا ؟ ، قَالَ : أَمَّا عُثْمَانُ فَوَرِثَهَا ".محمد محی الدین
ابن ابوملیکہ کہتے ہیں: میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن زبیر سے ہوئی، وہ اس وقت قعیقعان سے خچر پر سوار ہو کر آئے تھے، میں نے دریافت کیا: ”ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایسی عورت کو وارث قرار دیا ہے۔“