حدیث نمبر: 4045
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا الْمَيْمُونِيُّ ، قَالَ : ذَكَرْتُ لأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدِيثَ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ ، فَقَالَ لا أَدْرِي مَا هُوَ قَدْ رُوِيَ عَنْ عُثْمَانَ خِلافُهُ ، قِيلَ لَهُ : مَنْ رَوَاهُ ؟ قَالَ : حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ عُثْمَانَ ، " وَقَفَ الْمُولِي " .
محمد محی الدین

میمونی بیان کرتے ہیں: میں نے امام احمد بن حنبل کے سامنے عطاء خراسانی کی ابوسلمہ کے حوالے سے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کا ذکر کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے معلوم نہیں یہ کیا ہے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کے برخلاف نقل کیا گیا ہے۔“ ان سے دریافت کیا گیا: ”کس نے اسے نقل کیا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ابوعبداللہ یا حبیب بن ابوثابت نے طاؤس کے حوالے سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی یہ رائے نقل کی ہے: ایلاء کرنے والے کی مرضی پر موقوف ہو گا۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره / حدیث: 4045
تخریج حدیث «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4045 ، انفرد به المصنف من هذا الطريق»