حدیث نمبر: 4032
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ : قَالَ أَبُو الْجَوْزَاءِ ، لابْنِ عَبَّاسٍ : أَتَعْلَمُ أَنَّ الثَّلاثَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كُنَّ يُرْدَدْنَ إِلَى الْوَاحِدَةِ ، وَصَدْرًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ ؟ ، قَالَ : نَعَمْ " .
محمد محی الدین

ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: ابوجوزاء نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ”کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں (سیدنا ابوبکر کے عہد خلافت میں) اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین طلاقیں ایک شمار ہوتی تھیں۔“ تو (ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) جواب دیا: ”جی ہاں۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره / حدیث: 4032
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1472،والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2808، 2809، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3406 ، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5569، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2199، 2200، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4019، 4028، 4029، 4030، 4031، 4032، 4033، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2922»
«»