سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 4031
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ ، قَالَ لابْنِ عَبَّاسٍ أَتَعْلَمُ إِنَّمَا كَانَتِ الثَّلاثُ تُجْعَلُ وَاحِدَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَبِي بَكْرٍ ، وَثَلاثٍ مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ ؟ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : نَعَمْ " .محمد محی الدین
طاؤس بیان کرتے ہیں: ابوصہباء نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: ”میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا آپ یہ بات جانتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین (طلاقیں) ایک شمار ہوتی تھیں۔“ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“