سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 4024
نَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْقَطَّانُ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ ، عَنْ عَائِذِ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، قَالَ : سَأَلْتُ جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا ، فَقَالَ : بَانَتْ مِنْهُ ، وَلا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ ، فَقُلْتُ لَهُ : أُفْتِي النَّاسَ بِهَذَا ؟ ، قَالَ : نَعَمْ " .محمد محی الدین
ابان بن تغلب بیان کرتے ہیں: میں نے امام جعفر صادق سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیتا ہے، امام جعفر صادق نے فرمایا: ”وہ عورت اس شخص سے بائنہ ہو جائے گی اور اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی، جب تک دوسری شادی کر کے (بیوہ یا مطلقہ) نہیں ہو جاتی۔“ میں نے ان سے دریافت کیا: ”کیا میں لوگوں کو اس کے مطابق فتوی دے دوں؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“