حدیث نمبر: 402
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ ، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ فَيُخَلِّلُ بِهَا أُصُولَ شَعْرِهِ ، حَتَّى إِذَا خُيِّلَ إِلَيْهِ أَنَّهُ قَدِ اسْتَبْرَأَ الْبَشَرَةَ غَرَفَ بِيَدَيْهِ مِلْءَ كَفَّيْهِ ثَلاثًا فَصَبَّهَا عَلَى رَأْسِهِ ، ثُمَّ اغْتَسَلَ فَأَفَاضَ الْمَاءَ عَلَى جَسَدِهِ " .
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت کرتے تھے تو سب سے پہلے آغاز میں آپ اپنے دونوں ہاتھ دھوتے تھے، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا کرتے تھے، پھر آپ اپنا دست مبارک برتن میں داخل کرتے تھے اور پھر پانی کے ذریعے اپنے بالوں کی جڑوں کا خلال کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ جب آپ کو یہ اندازہ ہو جاتا کہ آپ نے اپنی جلد کو اچھی طرح دھو لیا ہے، تو آپ دونوں ہاتھوں میں پانی بھر کر تین مرتبہ اپنے سر پر بہا دیتے تھے، پھر اس کے بعد پورے جسم کو دھو لیتے تھے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني / كتاب الطهارة / حدیث: 402
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحیح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 248، 251، 258، 262، 272، 277، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 316، 320، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 138 ، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 242، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1191، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 227 ، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 240، 242، 243، 253، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 104، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 402،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 163، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24895»
«قال ابن الملقن: هذا الحديث صحيح ، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (2 / 578) »