حدیث نمبر: 4006
ثنا أَبُو بَكْرٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، نَا أَبُو عَامِرٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ : سُئِلَ الْقَاسِمُ ، " عَنْ عِدَّةِ الأَمَةِ ، فَقَالَ : النَّاسُ يَقُولُونَ : حَيْضَتَانِ ، وَإِنَّا لا نَعْلَمُ ذَلِكَ ، أَوْ قَالَ : لا نَجِدُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ ، وَلا فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، وَسَالِمٍ ، قَالا : " لَيْسَ هَذَا فِي كِتَابِ اللَّهِ ، وَلا فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلَكِنْ عَمَلَ بِهِ الْمُسْلِمُونَ ".
محمد محی الدین

زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: قاسم سے کنیز کی عدت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”لوگ کہتے ہیں یہ دو حیض ہو گی، ہمیں اس بارے میں علم نہیں ہے (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں)، ہمیں یہ حکم اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت میں نہیں ملتا ہے۔“ ابن وہب نے اپنی سند کے ساتھ قاسم اور سالم کا یہی قول نقل کیا ہے: ”یہ حکم اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت میں نہیں ہے، تاہم مسلمان اس پر عمل کرتے ہیں۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره / حدیث: 4006
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15271، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4006»