سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 4005
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، قَالَ : سُئِلَ الْقَاسِمُ " عَنِ الأَمَةِ كَمْ تُطَلَّقُ ؟ ، قَالَ : طَلاقُهَا اثْنَتَانِ ، وَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ . قَالَ : فَقِيلَ لَهُ : أَبَلَغَكَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا ؟ ، قَالَ : لا " .محمد محی الدین
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: قاسم سے کنیز کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ اسے کتنی طلاقیں دی جا سکتی ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”اسے دو طلاقیں دی جا سکتی ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ان سے دریافت کیا گیا: کیا اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث آپ تک پہنچی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی نہیں۔“