سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3997
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو صَالِحٍ ، نَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، وَنَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ : " طَلاقُ الْعَبْدِ الْحُرَّةَ تَطْلِيقَتَانِ ، وَعِدَّتُهَا ثَلاثَةُ قُرُوءٍ ، وَطَلاقُ الْحُرِّ الأَمَةَ تَطْلِيقَتَانِ ، وَعِدَّتُهَا عِدَّةُ الأَمَةِ حَيْضَتَانِ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”غلام (شوہر) آزاد (بیوی) کو دو طلاقیں دے سکتا ہے اور عورت کی عدت تین قروء ہو گی، آزاد (شوہر) کنیز بیوی کو دو طلاقیں دے سکتا ہے اور اس عورت کی عدت، کنیز کی عدت یعنی دو حیض ہو گی۔“