سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3988
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، وَآخَرُونَ ، قَالُوا : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الضَّبِّيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ : بَعَثَنِي عَدِيُّ بْنُ عَدِيٍّ الْكِنْدِيُّ إِلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ أَسْأَلُهَا أَشْيَاءَ كَانَتْ تَرْوِيهَا ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، فَقَالَتْ : حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لا عَتَاقَ ، وَلا طَلاقَ فِي إِغْلاقٍ " .محمد محی الدین
محمد بن عبید بیان کرتے ہیں: عدی بن عدی کندی نے مجھے صفیہ بنت شیبہ کے پاس بھیجا، تاکہ میں ان سے ان روایات کے بارے میں دریافت کروں، جو وہ خاتون سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کرتی ہے، تو اس خاتون نے بتایا: سیدہ عائشہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”زبردستی (کے ذریعے) عتاق (غلام آزاد کرنا) اور طلاق واقع نہیں ہوتے۔“