سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3985
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ ، نَا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ . قَالَ حُمَيْدٌ : قَالَ لِي يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ : وَأَيُّ حَدِيثٍ لَوْ كَانَ حُمَيْدُ بْنُ مَالِكٍ اللَّخْمِيُّ مَعْرُوفًا ؟ قُلْتُ : هُوَ جَدِّي ، قَالَ يَزِيدُ : سَرَرْتَنِي الآنَ صَارَ حَدِيثًا.محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ حمید بیان کرتے ہیں: یزید بن ہارون نے مجھ سے کہا: ”یہ کتنی عمدہ حدیث ہوتی، اگر اس کے راوی حمید بن مالک لخمی معروف ہوتے۔“ تو میں نے کہا: ”وہ میرے دادا ہیں۔“ تو یزید نے کہا: ”تم نے مجھے خوش کر دیا ہے، تم نے مجھے خوش کر دیا ہے، اب یہ حدیث (مستند) ہو گئی ہے۔“