سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ ، حَدَّثَكُمْ أَبُو نَضْرٍ التَّمَّارُ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ رُكَانَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ . ح وَقُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ أَيْضًا ، وَأَنَا أَسْمَعُ ، حَدَّثَكُمْ أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، وَشَيْبَانُ ، قَالا : نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَتَّةَ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَرَدْتَ بِهَا ؟ ، قَالَ : وَاحِدَةً ، فَقَالَ : آللَّهِ ؟ ، قَالَ : آللَّهِ ، فَقَالَ : هُوَ عَلَى مَا أَرَدْتَ " ، غَيْرَ أَنَّ أَبَا نَضْرٍ ، لَمْ يَقُلِ : ابْنُ يَزِيدَ بْنُ رُكَانَةَ . أَرْسَلَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ.عبداللہ بن علی اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں اپنی بیوی کو طلاق بتا دی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: ”تم نے اس کے ذریعے کیا مراد لیا تھا؟“ انہوں نے عرض کی: ”ایک (طلاق)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا اللہ تعالیٰ کی قسم؟“ انہوں نے عرض کی: ”اللہ کی قسم!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہاری مراد کے مطابق (واقع شمار) ہو گی۔“ اس روایت میں ابونصر نامی راوی نے لفظ، ابن یزید بن رکانہ، نقل نہیں کیا، ابن مبارک نے زبیر بن سعید کے حوالے سے یہ روایت، مرسل، طور پر نقل کی ہے۔