سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3947
نَا نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلانِيُّ ، بِمِصْرَ ، نَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، نَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الأَعْوَرِ الْمُلائِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَمُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ " سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ عَدَدَ النُّجُومِ ، فَقَالَ : أَخْطَأَ السُّنَّةَ ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ " .محمد محی الدین
سعید بن جبیر اور مجاہد، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو ستاروں کی تعداد میں اپنی بیوی کو طلاقیں دیتا ہے، تو سیدنا ابن عباس نے فرمایا: ”اس شخص نے سنت کی خلاف ورزی کی اور اس کی بیوی اس کے لیے حرام ہو گئی۔“