سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3935
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَبُو بَكْرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، بِبَلْخَ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ سَلَمَةَ الأَزْدِيُّ ، نَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَبَا سُفْيَانَ بْنَ حَرْبٍ ، فَكَانَ فِيمَا عَهَدَ إِلَيْهِ ، أَنْ لا يُطَلِّقَ الرَّجُلُ مَنْ لا يَتَزَوَّجُ ، وَلا يُعْتِقَ مَنْ لا يَمْلِكُ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ کو بھیجا، انہیں یہ ہدایت کی: ”(یعنی حکم یہ ہے) آدمی اس وقت تک طلاق نہیں دے سکتا، جب تک شادی نہ کر لے اور اسے آزاد نہیں کر سکتا، جس کا وہ مالک نہیں ہے۔“