سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3932
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ صَاحِبُ أَبِي صَخْرَةَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، قَالا : نَا سَعِيدٌ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيْسَ عَلَى الرَّجُلِ طَلاقٌ فِيمَا لا يَمْلِكُ ، وَلا بَيْعٌ فِيمَا لا يَمْلِكُ ، وَلا عِتْقُ فِيمَا لا يَمْلِكُ " .محمد محی الدین
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی جو چیز کا مالک نہ ہو، اسے طلاق نہیں دے سکتا، جس کا مالک نہ ہو، اسے فروخت نہیں کر سکتا، جس کا مالک نہ ہو، اسے آزاد نہیں کر سکتا۔“