سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3931
نَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، نَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَجُوزُ طَلاقٌ ، وَلا عَتَاقٌ ، وَلا بَيْعٌ ، وَلا وَفَاءُ نَذْرٍ ، فِيمَا لا يَمْلِكُ " .محمد محی الدین
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو، اسے طلاق نہیں دے سکتا، آزاد نہیں کر سکتا، فروخت نہیں کر سکتا، اور اس کی نذر پوری نہیں کر سکتا (یعنی نذر نہیں مان سکتا)۔“