سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3922
قَالَ : وَنا قَالَ : وَنا سَلَمَةُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ حَفْصَ بْنَ الْمُغِيرَةِ " طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ ، عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثَلاثَ تَطْلِيقَاتٍ فِي كَلِمَةٍ وَاحِدَةٍ ، فَأَبَانَهَا مِنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلَمْ يَبْلُغْنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ " ،.محمد محی الدین
سلمہ بن ابوسلمہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: حفص بن عمرو بن مغیرہ نے اپنی اہلیہ فاطمہ بنت قیس کو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک ہی لفظ کے ذریعہ تین طلاقیں دے دیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو ان سے الگ قرار دیا (یعنی ان کے درمیان علیحدگی واقع ہو گئی)، ہمیں یہ اطلاع نہیں ملی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حوالے سے ان پر کوئی اعتراض کیا ہو۔