حدیث نمبر: 3916
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ السَّرَخْسِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، نَا خَالِدٌ ، وَهِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : رَجُلٌ طَلَّقَ حَائِضًا ؟ ، قَالَ : أَتَعْرِفُ ابْنَ عُمَرَ ؟ فَإِنَّهُ طَلَّقَ حَائِضًا ، فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " قُلْ لَهُ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا حَاضَتْ ثُمَّ طَهُرَتْ ، فَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ ، وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ " ، قُلْتُ : اعْتَدَدْتَ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ ؟ قَالَ : نَعَمْ .
محمد محی الدین

جابر حذاء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: ایک شخص حیض کی حالت میں عورت کو طلاق دیتا ہے، تو سیدنا ابن عمر نے فرمایا: ”تم ابن عمر کو جانتے ہو؟ اس نے حائضہ (بیوی) کو طلاق دی تھی۔“ سیدنا عمر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس سے کہو کہ وہ اس عورت سے رجوع کر لے، پھر جب اسے (اگلا) حیض آئے، پھر اس کے بعد جب وہ پاک ہو، اس وقت اگر وہ چاہے، تو اسے طلاق دے دے اور اگر چاہے، تو اسے اپنے ساتھ رکھے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) دریافت کیا: ”آپ نے اس ایک طلاق کو شمار کیا تھا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره / حدیث: 3916
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 4908، 5251، 5252، 5253، 5258، 5332، 5333، 7160، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1471، 1471،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1139 ، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4263، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3008، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3391 ، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2179، 2181، 2182، 2183، 2184، 2185، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1175، 1176، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3893، 3894، 3895، 3896، 3897، 3899، 3900، 3901، 3902، 3903، 3904، 3905، 3906، 3907، 3908، 3909، 3910، 3911، 3912، 3913، 3914، 3915، 3916، 3918، 3919، 3966، 3967، 3968، 3969، 3974، 3975، 4022، 4023، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 310، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 18027، 18028»