سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3912
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهِيَ حَائِضٌ ، فَذَكَرَ عُمَرُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ نَحْوَهُ ، وَقَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ فِي حَدِيثِهِ : " هِيَ وَاحِدَةٌ ، فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ " .محمد محی الدین
نافع بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سیدنا عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دی، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی، سیدنا عمر نے اس بات کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ ابن ابی ذئب نامی راوی نے روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ ایک طلاق تھی، (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): ”یہ وہ طریقہ ہے، جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے، خواتین کو اس کے مطابق طلاق دی جائے۔“