سنن الدارقطني
كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره— طلاق اور لعان کا بیان
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ باب: طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3888
نَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَائِشَةَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلا ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " أَلَيْسَ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى : الطَّلاقُ مَرَّتَانِ سورة البقرة آية 229 ، فَلِمَ صَارَ ثَلاثًا ؟ ، قَالَ : فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229 " .محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا: ”طلاق دو مرتبہ ہوتی ہے۔“ پھر تیسری کا حکم کیوں ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اللہ نے یہ بھی فرمایا ہے) ”پھر معروف طریقے سے روکنا ہو گا یا احسان کے ساتھ آزاد کرنا ہو گا۔“