حدیث نمبر: 3879
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَبُو شُعَيْبٍ صَالِحُ بْنُ عِمْرَانَ الدَّعَّاءُ ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ غَسَّانَ ، نَا هَاشِمُ بْنُ يَحْيَى الْفَرَّاءُ الْمُجَاشِعِيُّ ، قَالَ : بَيْنَمَا مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ يَوْمًا جَالِسًا ، إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا أَبَا يَحْيَى ، " ادْعُ لامْرَأَةٍ حُبْلَى مُنْذُ أَرْبَعِ سِنِينَ ، قَدْ أَصْبَحَتْ فِي كَرْبٍ شَدِيدٍ فَغَضِبَ مَالِكٌ وَأَطْبَقَ الصُّحُفَ ، فَقَالَ : مَا يَرَى الْقَوْمُ إِلا أَنَّا أَنْبِيَاءُ ، ثُمَّ قَرَأَ ، ثُمَّ دَعَا ، ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ هَذِهِ الْمَرْأَةُ إِنْ كَانَ فِي بَطْنِهَا رِيحٌ فَأَخْرِجْهُ عَنْهَا السَّاعَةَ ، وَإِنْ كَانَ فِي بَطْنِهَا جَارِيَةٌ فَأَبْدِلْهَا بِهَا غُلامًا ، فَإِنَّكَ تَمْحُو مَا تَشَاءُ وَتُثْبِتُ ، وَعِنْدَكَ أُمُّ الْكِتَابِ ، ثُمَّ رَفَعَ مَالِكٌ يَدَهُ وَرَفَعَ النَّاسُ أَيْدِيَهُمْ ، وَجَاءَ الرَّسُولُ إِلَى الرَّجُلِ ، فَقَالَ : أَدْرِكِ امْرَأَتَكَ فَذَهَبَ الرَّجُلُ فَمَا حَطَّ مَالِكٌ يَدَهُ ، حَتَّى طَلَعَ الرَّجُلُ مِنْ بَابِ الْمَسْجِدِ عَلَى رَقَبَتِهِ غُلامٌ جَعْدٌ قَطَطٌ ، ابْنُ أَرْبَعِ سِنِينَ ، قَدِ اسْتَوَتْ أَسْنَانُهُ مَا قُطِعَتْ سُرَارُهُ " .
محمد محی الدین

ہاشم بن یحییٰ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مالک بن دینار بیٹھے ہوئے تھے، ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: ”اے ابویحییٰ! اس عورت کے لیے دعا کیجیے، جو چار سال سے حاملہ ہے اور شدید تکلیف میں ہے۔“ تو مالک بن دینار غصہ میں آ گئے، انہوں نے مصحف بند کیا اور بولے: ”یہ لوگ سمجھتے ہیں ہم انبیاء ہیں۔“ پھر انہوں نے کچھ تلاوت کی، پھر دعا کی اور بولے: ”اے اللہ! اگر عورت کے پیٹ میں ہوا ہے، تو اسے ابھی نکال دے اور اگر اس کے پیٹ میں لڑکی ہے، تو اسے لڑکے میں تبدیل کر دے، کیونکہ تو جسے چاہتا ہے مٹا سکتا ہے اور جسے چاہے برقرار رکھ سکتا ہے، ام الکتاب تیرے پاس ہے۔“ پھر مالک بن دینار نے ہاتھ اٹھائے، لوگوں نے بھی ہاتھ اٹھائے، اسی دوران ایک پیغام رساں اس شخص کے پاس آیا اور بولا: ”تم اپنی بیوی کے پاس پہنچو۔“ وہ شخص چلا گیا، ابھی مالک بن دینار نے ہاتھ نیچے نہیں کیے تھے کہ وہ شخص مسجد کے دروازے سے اندر آیا اور اس نے ایک بچے کو گود میں اٹھا رکھا تھا، جو گھنگریالے بالوں کا مالک تھا، وہ تقریباً چار سال کا تھا، اس کے دانت پورے تھے، لیکن اس کی نال نہیں کاٹی گئی تھی۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب النكاح / حدیث: 3879
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15656، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3879»