حدیث نمبر: 387
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، قَالا : نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ الْعَدَوِيِّ ، نا الْعَلاءُ بْنُ زِيَادٍ الْعَدَوِيُّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ ، فَرَأَى عَلَى عَاتِقِهِ لُمْعَةً بِهَذَا ، وَقَالَ : فَقَالَ بِشَعْرِهِ ، وَهُوَ رَطِبٌ " . هَذَا مُرْسَلٌ ، وَهُوَ الصَّوَابُ.
محمد محی الدین

علاء بن زیاد عددی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کیا، پھر آپ نے اپنی گردن پر تھوڑا سا خشک حصہ ملاحظہ کیا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کو حرکت دی تو (بالوں سے گرنے والے پانی کے قطروں سے) وہ تر ہو گیا۔ یہ روایت مرسل ہے اور یہی درست ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني / كتاب الطهارة / حدیث: 387
درجۂ حدیث محدثین: مرسل
تخریج حدیث «مرسل ، أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 387، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 1015، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 447، وأبو داود فى "المراسيل"، 7، قال الدارقطني: هذا مرسل وهو الصواب ، سنن الدارقطني:، 387»