نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنَّ رَجُلا ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ ، فَرَأَى بَيَاضَ الْخَلْخَالِ فِي السَّاقِ فِي الْقَمَرِ ، فَوَقَعَ عَلَيْهَا ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ ، فَقَالَ : أَمَا سَمِعْتَ اللَّهَ يَقُولُ : مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا سورة المجادلة آية 3 ، أَمْسِكْ عَلَيْكَ امْرَأَتَكَ حَتَّى تُكَفِّرَ " .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ظہار کیا۔ پھر انہوں نے چاندنی رات میں اس عورت کی پنڈلی کی چمک دیکھی، تو (خود پر قابونہ پا سکے) اور اس کے ساتھ صحبت کر لی۔ پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے اللہ کا یہ فرمان نہیں سنا: ان دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے (کفارہ ادا کرنا ہو گا)؟“ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) ”اب جب تک تم کفارہ ادا نہیں کرتے، اپنی بیوی کے ساتھ صحبت نہ کرنا۔“