حدیث نمبر: 3807
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ فَائِدٍ الْعَبْسِيِّ ، قَالَ : قَالَ عِمْرَانُ : " الشَّجَاعَةُ وَالْجُبْنُ ، غَرَائِزُ فِي الرِّجَالِ ، وَالْكَرَمُ وَالْحَسَبُ ، فَكَرَمُ الرَّجُلِ دِينُهُ ، وَحَسَبُهُ خُلُقُهُ ، وَإِنْ كَانَ فَارِسِيًّا أَوْ نَبَطِيًّا " .محمد محی الدین
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”بہادری اور بزدلی مردوں میں سمائی ہوتی ہے، جبکہ کرم اور حسب (کی بھی یہی صورت ہے)، آدمی کا کرم اس کا دین ہے، اور آدمی کا حسب اس کا اخلاق ہے، خواہ وہ کوئی ایرانی شخص ہو یا شامی ہو۔“